اٹھمقام کے قریب دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ مل گئی ، مزید 8 لاشیں برآمد

image

اٹھمقام کے قریب دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کریم آباد کے مقام پر دریا سے مل گئی۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سے مزید 8 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا  ہے کہ مجموعی طور پر 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مالم جبہ سے مینگورہ جانے والی گاڑی گھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا ہے۔ لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل کیل سے تاؤبٹ جانے والی مسافر جیپ کو کریم آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں 6 افراد کی لاشیں اسی دن نکالی گئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.