ریاض ۔13جون (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل (جمعے) کو اٹلی میں ہونے والی جی سیون سربراہی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ایک پیغام بھیجا جس میں دعوت نامے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ حج سیزن کے دوران کام کی نگرانی کی ذمہ داریوں کی وجہ سے سمٹ میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کیا اور سمٹ کی میزبانی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے اٹلی 13 سے 15 جون تک جی سیون گروپ کے رہنمائوں کی سالانہ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔