سعودی عرب کے ولی عہد کی دعوت پر آنے والے 500 فلسطینی عازمین کا خیرمقدم

image

ریاض ۔13جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت حج کے لیے مکہ پہنچنے والے 500 فلسطینی عازمین کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور اس سال دو ہزار فلسطینی عازمین کا خیرمقدم کرے گی جو شاہی مہمان ہوں گے۔

باقی ڈیڑھ ہزار فلسطینی عازمین جمعرات کو مملکت پہنچیں گے۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے۔وزارت اسلامی امور اس پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔فلسطینی عازمین نے فلسطینی کاز میں دلچسپی اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایت پر شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم کمیٹیاں عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.