ہوانا۔13جون (اے پی پی):روسی بحریہ کے 4جہاز کیوبا کا دورہ کر رہے ہیں جو 17جون تک جاری رہے گا ۔شنہوا کے مطابق چار روسی بحری جہاز ہوانا کی بندرگاہ پر اس دورے کے لیے پہنچے جو 17 جون تک جاری رہے گا۔
کیوبا کی وزارت کے مطابق یہ دورہ کیوبا اور روس کے درمیان دوستی کے تاریخی تعلقات سے مطابقت اور بین الاقوامی ضوابط کی تعمیل کرتا ہے۔