پنشن کیلئے مختص رقم کا 65.28 فیصد حصہ ریٹائرڈ فوجیوں پر خرچ ہو گا

image

حکومت نے بجٹ میں پنشن کیلئے 1014 ارب روپے مختص کیے ہیں جن میں سے 662 ارب روپے یعنی مجموعی رقم کا 65.28 فیصد ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشن پر خرچ ہو گا۔

سویلینز کی پنشن پر 220 ارب روپے یعنی مجموعی رقم کا 21.69 فیصد خرچ ہو گا۔ 2023-24 کے بجٹ میں مختص رقم 821 ارب روپے تھی جس میں سے 582 ارب روپے ریٹائرفوجیوں کیلیے جبکہ 228 ارب روپے سویلین ملازمین کےلیے رکھے گئے تھے۔

معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 ، افراط زر کا ہدف 12 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 10 کھرب روپے اضافہ

2022-23 کے مالی سال میں اس مد میں مجموعی طور پر 609 ارب روپے رکھے گئے تھے جن میں سے 446.37 ارب فوجیوں کی پنشن پر خرچ ہوئے تھے جبکہ 2021-22 میں480 ارب روپے رکھے گئے تھے جن میں سے 394 ارب روپے فوجیوں کے لیے جبکہ 111 ارب روپے سویلین ملازمین کی پنشن کے لیے تھے۔

نان فائلرز کیلئے موبائل فون کالز پر 75 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز

2019-20 میں اس وقت کی حکومت نے 421 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جنہیں بعد میں نظر ثانی کرکے 463.41 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.