ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

image

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا۔

پہلی اننگز

نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرفین رودرفورٹ 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نکولاس پوران 17، عقیل حسین 15، آندرے رسل 14 اور روماریو شیفرڈ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں ایک میڈن اوور کے ساتھ 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹم ساؤتھی نے 2، لوکی فرگیوسن 2، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز

ویسٹ انڈیز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیو زی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی۔

بیٹر گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جب کہ مچیل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گڈاکیش موتی نے چار اوورز میں 25 رنز دیے اور 3 کھلاڑی پویلین لوٹائے۔

عقیل حسین نے 21 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.