مکہ مکرمہ کا حج میڈیا ہب شاندار سہولیات کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز

image

مکہ مکرمہ۔13جون (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں 10 سے 16 جون تک منعقد ہونے والا حج میڈیا ہب شاندار سہولیات کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ یہ مرکز 150 سے زیادہ مقامی، عرب، اسلامی اور بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس اور 1,500 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پروفیشنلز کو خدمات کی فراہمی کے لئے انٹرایکٹو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کررہا ہے۔

حج میڈیا ہب میں 11 معاون میڈیا زونز اور ایک انٹرایکٹو میڈیا نمائش شامل ہے جو 1445 ھ کے حج سیزن میں عازمین کو فراہم کردہ خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔

اس مرکز میں تمام میڈیا سیکٹرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا گیاہے ۔یہ مرکز حج سیزن کے دوران مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کوریج میں مزید جدت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔ یہ سہولیات عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات میں نمایاں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.