جنوبی کوریا ، جزیرہ گیجیو میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے ملاح ہلاک ، 2 لاپتہ

image

سیئول۔13جون (اے پی پی):جنوبی کوریا کے قریب جزیرہ گیجیوکے پانیوں میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے ایک ملاح ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے۔

شنہوا کے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سےبتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 33 ٹن وزنی کشتی دارالحکومت سیئول سے 310 کلومیٹر جنوب مغرب میں سینان کاؤنٹی میں گیجیو جزیرے کے شمال مشرق کے پانیوں میں الٹ گئی جس کے باعث بحری جہاز کا کپتان ہلاک اور 2 ملاح لاپتہ ہو گئے،

بحری جہاز میں 9 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ ز نے بحری جہاز اور ہوائی جہاز جائے وقوعہ پر روانہ کر دیئے اور عملے کے باقی6 ارکان کو بچا لیا ۔ انڈونیشیا کے لاپتہ ملاحوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.