چین کے وزیر اعظم دورے کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئے

image

ویلنگٹن۔13جون (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ دورےکے لئے نیوزی لینڈ کے دارلحکومت ویلنگٹن پہنچ گئے۔

اے ایف پی کے مطابق چینی وزیر اعظم 13سے 20 جون تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے اور اس سلسلے میں وہ جمعرات کو نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن ایئرپورٹ پہنچے جہاں ایک چھوٹے ہجوم نے ان کے لئے ڈرم بجائے اور سرخ اور سنہری رنگ کے بینرز لہرائے۔

دورے کا مقصد جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے کے پس منظر میں تجارت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ دورے کے دوران چینی وزیر اعظم مختلف کاروباری رہنمائوں سے بات چیت کریں گے اور چین کے ٹریڈ مارک ’’پانڈا ڈپلومیسی‘‘ کا آغاز کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.