اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):سینیٹر پرویز رشید مواصلات ، رانا محمود الحسن کابینہ سیکرٹریٹ کی کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کانام بطور چیئرمین کمیٹی سینیٹر جام سیف اللہ خان نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر دوست علی جیسار نے تائید کی ۔ سینیٹر رانا محمود الحسن کا نام کابینہ سیکرٹریٹ کی کمیٹی کے لئے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے تجویز کیا جبکہ اس کی تائید سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی۔