توقع ہے جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا: وزیر خزانہ

image
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو 13 فیصد تک لے جایا جائے اور ٹیکس بیس کو بڑھایا جائے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی ترجیح ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کم ہوگی اور شفافیت بڑھے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرز پر ٹیکس میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بعض کیسز میں ٹیکس 45 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پروگریسو ٹیکس سسٹم کے تحت زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کے نفاذ میں میرا نہیں خیال کہ اس میں کسی کو کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے نافائلرز کے لیے کاروباری ٹرانزیکشن کے ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہے، کیونکہ اس میں 3، 4 فیصد اضافہ ناکافی تھا، اس کو ہم کئی جگہوں پر 45 فیصد پر لے گئے ہیں، اس کا مقصد یہ ہے کہ نان فائلرز ضرور سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نان فائلرز کی اختراع کو ختم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، میرا نہیں خیال کہ کوئی اور ملک ایسا ہوگا جہاں نان فائلرز کی اختراع نکالی گئی ہو۔

سیلری سلیب سے متعلق سوال پر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلری ٹیکس سے استثنٰی والی کیٹیگری کو برقرار رکھا گیا ہے، اسی طرح سے جو ٹاپ سلیب ہے، وہ بھی اسی طرح سے برقرار ہے، سیلری کلاس کے علاوہ پروفیشنلز کمیونٹی آتی ہے، اس کو تو ہم 45 فیصد پر لے گئے ہیں، سلیب میں رد و بدل ہے، مجموعی طور پر یہ نمبر بڑا نظر آتا ہے، انفرادی سطح پر دیکھیں تو اس میں اتنا بڑا بوجھ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 20 روپے اضافہ ایک دم نہیں ہوگا بلکہ اضافہ بتدریج کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس سے پہلے صحافیوں نے تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔

 ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے جس سے انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ 81 فیصد ایسے منصوبوں کو دیا جا رہا ہے جو تکمیل کے قریب ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی کی پرائیوٹائزیشن پر پیش رفت ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات مثبت سمت میں جا رہی ہے۔

’حکومت کو توقع ہے کہ جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل میٹنگ جاری ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.