حکومتی کامیابیوں کے نتیجے میں ملک بحرانی صورتحال سے نکل چکا

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):حکومت کی جانب سےگزشتہ ایک سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے نتیجے میں ملک بحرانی صورتحال سے نکل چکا ہے اور عوام تک پہنچنے والے ثمرات کا سفر شروع ہو چکا ہے۔بجٹ2024-25 اسی سلسلے کی کڑی ہے جو مستقبل قریب میں عوام کی خوشحالی کی امید ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25-2024 کا18ہزار 887ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا، اس بجٹ میں کم آمدنی والے طبقوں کی زندگی آسان بنانے پر خصوصی تو جہ دی گئی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ریونیو میں اضافہ ،توانائی ، برآمدات اورصنعتوں سمیت متعدد شعبوں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کو فوکس کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ 17 سے 22 گریڈ کے آفیسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے

جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے، کم سے کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے، ٹیکس محصولات کا ہدف12970 ارب روپے رکھا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس معاملات کو مستقبل میں شفاف بنا یا جائے گا۔ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ٹیکس ناہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بجلی اور گیس منقطع جبکہ موبائل سمز کو بند کر دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.