جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ افیئرز کی زیر نگرانی مدینہ میں مکمل طبی سامان سے لیس 24 ایمبولینسز کا جامع بیڑا تیار

image

مدینہ۔13جون (اے پی پی):جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ افیئرز کی زیر نگرانی مدینہ میں ہیلتھ کلسٹر نے صحت کے متعدد شعبوں کے ساتھ مل کر، مکمل طبی سامان سے لیس 24 ایمبولینسوں پر مشتمل ایک جامع بیڑا تیار کیاہے ۔یہ طبی قافلہ عازمین حج کو ہر ممکنہ طبی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ قافلے میں 106 پریکٹیشنرز (ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس) کی ایک خصوصی طبی ٹیم بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ مدینہ اور مکہ کے درمیان راستے پر کھڑی چھ ایمبولینسیں بھی کسی بھی طبی سہولت کے لئے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ، دیکھ بھال اور موبائل ورکشاپ گاڑیاں، آکسیجن گاڑیاں، نگرانی اور تیزی سے رسپانس دینے والی گاڑیاں بھی مستعد ہیں ۔قافلے کی تیاری میں سعودی ہلال احمر، مدینہ، کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، نیشنل گارڈ کے لیے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہسپتال اور مسلح افواج کے لیے پرنس سلطان ہسپتال کے ساتھ ساتھ کئی نجی صحت کی سہولیات نے حصہ لیاہے۔

عازمین کی آمد پر قافلے کے ساتھ ایک خصوصی طبی ٹیم کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے۔وزارت صحت کا مقصد داخل مریضوں کو مدینہ کے ہسپتالوں سے مقدس مقامات تک پہنچانابھی شامل ہے، جس سے وہ اچھی صحت اور حفاظت کے ساتھ اپنے حج کے مناسک کو مکمل کر سکتے ہیں ۔ متعدد حجاج کرام اور ان کے ساتھیوں نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ کا شکریہ ادا کیاہے اور انہیں حج کی سہولت فراہم کرنے اور مدینہ منورہ میں انہیں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کی تعریف کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.