ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران فوری خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے، اسے ایسا کرنا چاہیے تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔

قبل ازیں کینیڈا میں جی 7 سمٹ کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ امریکی صدرٹرمپ نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ آج کینیڈا سے واپس واشنگٹن واپس آئیں گے اور اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.