نجکاری پروگرام کے حوالے سےحکومت تمام فریقوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجکاری پروگرام کے حوالے سےحکومت تمام فریقوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ جمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا عمل اگست تک مکمل ہو جائے گا، وزیراعظم نے اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور توانائی کے شعبے میں بھی اقدامات جاری ہیں، ڈسکوز کے کارپوریٹ گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے، ڈسکوز کے بورڈز میں نجی شعبے کو لایا جا رہا ہے، نجکاری کے پروگرام پر ہماری تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.