پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 11 جون کو سری نگر کے چوٹہ بازار میں ہونے والے قتل عام کی33 ویں برسی منائی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ 11 جون 1991 کو بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں نے شہریوں پر فائرنگ کرکے 32 افراد کو شہید اور 22 کو زخمی کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءمیں ایک معمر خاتون اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس غمناک موقع پر متاثرین کو یاد اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.