حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث مہنگائی،درآمدات اورشرح سود میں کمی آئی ہے، رانا مشہود احمد خان

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث مہنگائی،درآمدات اورشرح سود میں کمی آئی ہے،ملکی معیشت کو دوبارہ مثبت سمت میں رواں کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو جاتا ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی ایگر یمنٹ مکمل کیا جو بڑی کامیابی ہے ،اس کے نتیجے میں معاشی استحکام دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کا بوجھ کم کیا ہے، 38 فیصد سے مہنگائی کم ہو کر 11فیصد پر آگئی ہے،سٹیٹ بینک کی شر ح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے،ہم نے برآمدات بڑھائی ہیں اور درآمدات کم کی ہیں ، اس سے روپے میں توازن اور ٹھہرائو پیدا ہو ا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جب اقتدار میں آئے تھے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، ملکی معیشت کو دوبارہ مثبت سمت میں رواں کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو جاتا ہے۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ مجموعی طور پر معیشت میں گروتھ اضافہ کے لئے کوشاں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.