پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انتہائی تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس میں 76 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لی

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو انتہائی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس 3410.73 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 76208.16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ مجموعی طور پر 635.52 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 30.74 ارب روپے تھی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 294 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 44 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 87 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے۔الیکٹرک کے 66.83 ملین فوجی سیمنٹ کے 39.80 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 21.75 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ یونی لیور پاکستان کے حصص کی قیمت میں سب سےز یادہ 149.99 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ماڑی پٹرولیم کے حصص کی قیمت میں 137.66 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کولگیٹ پامولیو لمیٹڈ کمپنی کے حصص کی قیمت میں سب زیادہ 80.54 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس سی 30انڈیکس میں 1224.98 پوائنٹ اضافہ کے بعد 24,438.29 پوائنٹس ہو گیا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.64 ارب روپے کے سودے طے پائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.