سعودی وزارت صحت حج کے دوران عازمین کو فوری ورچوئل طبی مشاورتی خدمات فراہم کرے گی

image

منیٰ۔13جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت حج سیزن 1445 ہجری کے دوران عازمین کو فوری ورچوئل طبی مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ خدمات 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ “Sehhaty” ایپلی کیشن یا پلیٹ فارم X کے ذریعے یا یونیفائیڈ نمبر 937 پر کال کرکے ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ سروس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ حجاج کرام کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے قابل اعتماد اور ضروری طبی مشاورت حاصل کر سکیں۔ وزارت صحت کے مطابق طبی مشورے چھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔جن میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، فارسی اور اردو زبانیں شامل ہیں۔

حجاج اپنے بارڈر نمبر کے ساتھ “Sehhaty” کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں اور فوری آڈیو، تحریری یا بصری طبی مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کر سکتے ہیں اور ریڈیالوجی اور تجزیوں کے نتائج پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، الیکٹرانک نسخہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس حجاج کو مربوط اور جدید صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے وزارت صحت کے عزم کی عکاس ہے اور اس بات کی ضمانت ہے کہ حج کا سفر سہولت اور آسانی کے ساتھ مکمل ہو جائے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.