بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت31 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19فی صد رہا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.