پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے کا مسلمہ ریکارڈ رکھتی ہے، اسحاق ڈار

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نواز شریف کی قیادت میں ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے مسلمہ کا ریکارڈ رکھتی ہے ۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ جب 2013 میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو تمام عالمی ریٹنگ ایجنسیاں اور مالیاتی ادارے یہ اشارہ دے رہے تھے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اسے مستحکم ہونے میں 10 سے 12 سال لگیں گے تاہم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے تین سال کے اندر معیشت کو مستحکم کر دیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب بھی ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے کچھ خفیہ ہاتھ رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں اور معیشت کو غیر مستحکم کر دیتے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ 1998 میں جب پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کے بعد بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کیا تو مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں آٹھ مہینوں کے اندر معیشت کو بحال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.