پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

image

ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان اہم میچ آج ہوگا، میچ کے دوران بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف امریکا کی فتح پاکستان کو ایونٹ سے باہرکر دے گی، اگر میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان کا سفر ختم ہوجائے گا۔

اگر میچ میں آئرلینڈ کامیاب ہو جاتا ہے، اس کے باوجود پاکستان کو اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے سپر ایٹ میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا، فلوریڈا میں شیڈول میچ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موسم میں بہتری کے باعث میچ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

آئرلینڈ اور امریکا کے دومیان میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایکوویدر ڈاٹ کام کے مطابق امریکا میں صبح 7 بجے بارش کا امکان ہے جبکہ 8 بجے موسم کلیئر ہونے کی امید ہے۔

اسی طرح امریکی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک بارش کا امکان 34 سے 49 فیصد ہے، جبکہ دوپہر 12 بجے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.