20 لاکھ حجاج عرفات میں موجود، حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی

image

یس لاکھ سے زائد عازمین حج کی جانب سے میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جاری ہے۔ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اورخطبہ حج سنا جو کہ مسجد نمرہ میں دیا گیا۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیا جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا گیا۔

حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت اور دعائیں کرتے رہے۔ وقوف عرفہ کے بعد مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔

اتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین سرمنڈواکر احرام کھول دیں گے جس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔

کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کے ساتھ ہی سعودی حکام نے تمام زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کریں اور کافی مقدار میں پانی پییں۔

سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے 34,000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور انتظامی عملے کو متحرک کیا ہے۔ سات ائیر ایمبولینسس اور 730 ایمبولینسس بھی دستیاب ہیں جو عازمین کو ضرورت پڑنے پر طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.