ٹی20 ورلڈ کپ 2024: پاکستان کا صرف ایک بلے باز ’ففٹی‘ بنانے میں کامیاب ہوا

image
امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو چکا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے میگا ایونٹ میں تین میچوں میں حصہ لیا۔ جن میں سے امریکہ اور انڈیا سے شکست کا سامنا کیا جبکہ کینیڈا سے فتح حاصل کی۔

اتوار کو اختتامی میچ میں پاکستان آئرلینڈ کا سامنا کرے گا۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈ کپ میں کیسی کارگردگی دکھائی گئی۔

کپتان بابر اعظمپاکستانی ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے تینوں میچوں میں بیٹنگ کی۔

امریکہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں بابر اعظم نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔

انڈیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے دو چوکوں کی مدد سے 10 گیندووں پر 13 رنز بنائے جبکہ وہ کوئی بھی چھکا لگانے میں ناکام رہے۔

کینیڈا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

یوں ورلڈ کپ کے تین میچز میں بابر اعظم کی جانب سے مجموعی طور پر 87 رنز بنائے گئے جبکہ تین چوکے اور چھ چھکے لگائے گئے۔

محمد رضواناپنی بیٹنگ سکلز کی وجہ سے مشہور ہونے والے پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے امریکہ کے خلاف پہلے میچ میں ایک چھکے کی مدد سے آٹھ گیندوں پر نو رنز بنائے۔

محمد رضوان کے مجموعی سکور 93 جبکہ بابر اعظم کے 87 ہیں (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)انڈیا کے خلاف میچ میں انہوں 44 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

کینیڈا کے خلاف محمد رضوان کی اچھی کارگردگی رہی اور وہ 53 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

جاری ورلڈ کپ میں یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے پہلی اور واحد نصف سینچری تھی۔

یوں محمد رضوان نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے مجموعی طور پر 93 رنز بنائے۔

عثمان خانعثمان خان وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اماراتی کرکٹ ٹیم کی رکنیت کو خیرآباد کہہ کر پاکستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

29 سالہ عثمان خان نے امریکہ کے خلاف پہلے میچ میں تین گیندوں پر تین رنز بنائے جبکہ انڈیا کے خلاف انہوں نے 15 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔

کینیڈا کے خلاف عثمان خان نے ایک گیند پر دو رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

عثمان خان نے اماراتی کرکٹ ٹیم کو خیرآباد کہہ کر پاکستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)

یوں مجموعی طور پر عثمان خان نے 18 رنز بنائے اور ایک چوکا لگایا۔

فخر زمانفخر زمان میگا ایونٹ میں کوئی متاثر کن پرفارمنس نہ دکھا سکے۔

فخر زمان نے امریکہ کے خلاف سات گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 11 رنز بنائے جبکہ انڈیا کے خلاف آٹھ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔

تیسرے میچ میں کینیڈ کے خلاف انہوں نے چھ گیندوں پر چار رنز بنائے۔

یوں مجموعی طور پر فخر زمان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ 28 رنز بنائے۔

شاداب خان شاداب خان نے امریکہ کے خلاف پہلے میچ میں 25 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

انڈیا کے خلاف میچ میں انہوں نے سات گیندوں پر صرف چار رنز بنائے۔

شاداب خان نے امریکہ کے خلاف میچ میں بولنگ کی اور تین اوورز میں 27 رنز دیے (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو) کینیڈا کے خلاف میچ میں انہوں نے شرکت نہیں کی۔

یوں شادان خان نے مجموعی طور پر تین چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ 44 رنز بنائے۔

شاداب خان نے امریکہ کے خلاف میچ میں بولنگ کی اور تین اوورز میں 27 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

اعظم خاناعظم خان میگا ایونٹ میں اپنی کارگردگی دکھانے میں مکمل ناکام رہے۔

اعظم خان ایک مرتبہ پھر اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے (فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے صرف امریکہ کے خلاف میچ میں شرکت کی اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اعظم خان انڈیا اور کینیڈا کے خلاف میچ میں پاکستانی پلئینگ الیون کا حصہ ہی نہیں بن سکے۔

افتخار احمد پاکستانی ٹیم کے 33 سالہ آل راؤنڈر افتخار احمد نے امریکہ کے خلاف 14 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔

انڈیا کے خلاف انہوں نے نو گیندوں پر پانچ رنز بنائے۔ یوں افتخار احمد نے مجموعی طور پر تین چوکوں کے ساتھ 23 رنز بنائے۔

افتخار احمد کو امریکہ اور انڈیا کے خلاف ایک ایک اوور بولنگ کو ملا۔ امریکہ کے خلاف میچ میں انہوں نے ایک اوور کے بدلے 10 رنز دیے جبکہ انڈیا کے خلاف ایک اوور کے بدلے سات سکور دیے اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔

 

شاہین آفریدی شاہینا آفریدی امریکہ کے خلاف میچ میں 16 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

شاہین آفریدی نے انڈیا کے خلاف چار اورز میں 25 رنز دیے اور ایک وکٹ لی (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)انڈیا کے خلاف میچ میں صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکہ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز کے بدلے 33 رنز دیے جبکہ کوئی وکٹ نہیں لی۔

انڈیا کے خلاف چار اورز میں 25 رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو گھر بھیجا تاہم کینڈا کے خلاف چار اورز میں 21 رمز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

نسیم شاہپاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آفریدی نے بہتر کارگردگی دکھائی۔

امریکہ کے خلاف میچ میں انہوں نے چار اوورز کے بدلے 26 سکور دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کے خلاف ان کی زبردست بولنگ کی وجہ سے انڈیا کا بیٹنگ آرڈر لڑکھڑایا۔

انڈیا کے خلاف نسیم شاہ چار گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)انڈیا کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے چار اوورز کے عوض 21 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسی میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

وہ چار گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

کینیڈا کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے چار اوورز کے عوض 24 رنز دیے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔

محمد عامرریٹائرمنٹ کو ختم کرکہ پاکستان ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے امریکہ کے خلاف چار اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کے خلاف میچ میں چار اوورز کے بدلے 23 سکور دیے اور دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ کینیڈا کے خلاف چار اوورز میں 13 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.