ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رن سے شکست دیدی

image

آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18رن سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رن کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 176رن بنا پائی۔

امریکا اننگز:

امریکا کی جانب سے اینڈریس گوس 80 رن بنا کر نمایاں رہے، ہرمیت سنگھ 38 اوراسٹیون ٹیلر نے24 رن بنائے، کوری اینڈرسن 12، نتیش کمار8 اور جسدیپ سنگھ 2رن بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 3وکٹیں حاصل کیں، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی اور کیشو مہاراج ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے، جبکہ کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقہ اننگز:

جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر194رن بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 74اورایڈن مارکرم46رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسن 36،ٹرسٹن اسٹبس 20اورریزا ہینڈرکس نے11رن بنائے۔

امریکا کے سوربھ نیٹراوالکر اور ہرمیت سنگھ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.