پنجاب حکومت کے 100 دن مکمل ، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

image

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں عوامی رائے بھی سامنے آگئی۔

مریم نوازشریف کی کارکردگی پر انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے ایک تازہ عوامی سروے کیاجس کے نتائج کے مطابق 55 فیصد افراد نے مریم نواز اورانکی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بجٹ کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان

شہری علاقوں میں 62 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 48 فیصد افراد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ 35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آئے۔ جن میں سے 51 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کر پائے گی۔سروے کے مطابق مریم نواز کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

60 فیصد افراد نے کہا کہ مریم نواز کی مقبولیت میں گزشتہ تین ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح 53 فیصد افراد نے حکومت کے قیمتوں میں کمی کے اقدامات کو مثر قرار دیا جن میں سے 44 فیصد افراد نے روٹی کی قیمت میں کمی کو سب سے پسندیدہ قدم قرار دیا۔

مریم نواز کی حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی سب سے زیادہ پسند کی گئی لیکن اسکے علاوہ سولر پینل پروگرام اور 200 کلینک آن وہیلز کے منصوبے بھی عوام میں مقبول رہے۔

عید کے دوسرے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

آئی او پی آر کے مطابق 29 مئی سے 12 جون تک کیے جانے والے اس سروے میں 2010 افراد کی رائے لی گئی جن میں 65 فیصد مرد جبکہ 35 فیصد خواتین شامل تھیں۔  سروے کے نتائج بین الاقوامی معیار کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔یہ نتائج پنجاب حکومت کیلیے اہم ہیں کیونکہ ان سے عوام کی توقعات اور مسائل کا اندازہ ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.