ٹی 20 ورلڈکپ،بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں کسی کو ورلڈ کپ میں ہار کا ذمہ دار نہیں ڈٹھہرائوں گا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے۔ میں ہار کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں لیکن ٹیم میں باقی کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی۔

پاک بھارت کے درمیان ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے، گیری کرسٹن

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ واپس جاکر چئیرمین پی سی بی سے بات کرونگا وہ جو پوچھیں گے اس کا جواب دوں گا۔  ہمیں مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے ہیں ، امریکہ میں پچز بلے بازوں کیلئے مشکل تھی، آئی سی سی کو فرینڈلی پچز بنانا چاہیے،   صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکہ میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں۔

بھارت جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے ، کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائیگا ، آرمی چیف

انکا مزید کہنا تھا کہ عماد اور محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، محمد عامر سینئر بولر ہیں انہیں تجربہ ہے کہ کیسے باولنگ کرنی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.