وزیراعظم شہبازشریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

image

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم نے کویت کے برادر عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

دورانِ گفتگو شہباز شریف نے پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو عوام کے لیے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر روشنی ڈا لی، کویت کے وزیراعظم کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو سراہاگیا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اورعلاقائی اور عالمی امور سمیت مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

وزیراعظم نے کویت کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کی جو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.