بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک قوت سماعت سے محروم ہو گئیں

image

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں، اس بات کا انکشاف گلوکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل جب وہ فلائٹ سے باہر نکلیں تو مجھے ایسے لگا کہ کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ انہوں اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ہمت کر کے اس حوالےسے اپنے مداحوں کو آگاہ کر رہی ہوں جن کا سوال تھا کہ وہ اچانک ٹیلی ویژن سے کیوں غائب ہیں۔

وفاقی حکومت نےاپنارویہ درست نہ کیاتوان کارویہ درست کرنےعوام نکلیں گے،وزیراعلی خیبر پختونخوا

گلوکارہ نے کہا کہ میرے ڈاکٹروں نے اس بیماری کی تشخیص ایک ”sensorineural hearing loss ” سماعت کی کمی کے طور پر کی ہے، اس بیماری میں مریض ایک یا پھر دونوں کانوں کی سماعت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

میں اس بیماری کی تشخیص سے پریشان ہوں، میری مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ اونچی آواز میں ہیڈ فون لگا کر میوزک سننے گریز کریں تاکہ کوئی اور میری طرح اس بیماری میں مبتلا نہ ہو۔

بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ میں اس بیماری سے لڑ رہی ہوں، اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے یاد رکھا، میں امید کرتی ہوں جلد ہی صحت یاب ہو کر لوٹوں گی۔

رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی رحمان باباگریڈاسٹیشن میں گھس گئے،زبردستی بجلی آن کردی

بھارتی گلوکار سونو نگم نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں جانتا تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے، جب میں واپس آؤں گا تو میں آپ سے ملوں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.