مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کا امکان

image

موسمیاتی ماہرین نےکہا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے جبکہ کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30جون کوشمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دبا ؤبننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے کچھ علاقوں میں 21جون کو بادل بن سکتے ہیں جبکہ 23جون سے زیریں سندھ میں پری مون سون سرگرمیوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔ماہرین موسمیات نے 22اور 23جون کو کراچی کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.