سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہو گی

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا فل بینچ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج کرے گا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔ بڑے کیس کی اہم سماعت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

آج پھر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کیس میں تحریک انصاف کو بھی فریق بنایا جائے۔

سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے ساتھ کسی بھی معاملے میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

خیال رہے کہ سپریم کورٹ 24 اور 25 جون کو سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کی تھی۔ جہاں سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجا، اضافی نشستیں حاصل کرنے والی جماعتوں کے وکیل مخدوم علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل بشیر مہمند نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.