جے یو آئی کے ساتھ کسی بھی معاملے میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

image

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی یہی ہے کہ کسی بھی معاملے میں جمعیت علما اسلام کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں آپریشنز کی حمایت کرنے پر لاشیں بھی ہمارے ہی گھروں میں آئیں۔ کسی نئے آپریشن کی ماضی کی طرح حمایت نہیں کرسکتے۔ اب جواز پیش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب بتانا پڑے گا کہ آپریشن کس کس کے خلاف اور کن کن علاقوں میں ہو گا ؟

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 8 جیلوں میں آٹا چکیاں لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن کی باتیں ہو رہی ہیں حالانکہ ضرورت جنوبی پنجاب میں ہے۔ جنوبی پنجاب کو کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسندوں سے پاک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کمزور کرنے کا تاثر ملے گا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ وزیر اعظم نے بیٹھ کر کہہ دیا اور آپریشن شروع ہو گیا۔ یہ کوئی طریقہ نہیں اور معاملہ آپریشن کا ہی کیوں نہ ہو، جے یو آئی کے ساتھ نہ بیٹھنا ہماری پارٹی پالیسی ہے۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس میں بھی سنی اتحاد کونسل کی طرف سے نہیں بیٹھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.