میری دلیری ختم ہوگئی، خود کو مشکل سے خاموش رکھا ہے، شیر افضل مروت

image

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے ایسے سوال نہ پوچھیں۔

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دلیری ختم گئی ہے، وفاق نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، بجٹ اصل میں آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی صوبوں کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ گلوکار ملکو کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ ملنے پر کہا کہ فنکاروں کا نام ای سی ایل پر ڈالنا افسوسناک ہے، ملکو کو برطانیہ میں پرفارم کرنے سے روک کر غلط حرکت کی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بھی فنکار ہیں جنہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلئے نغمے یا ترانے گائے ہیں اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن ملکو کو روکنا شرمناک عمل ہے۔

دورہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت قبول کر لی

شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کرسیاست دانوں کی کردار کشی کرنے والے بھگوڑے لوگوں سے پیسے لے کرایسی حرکتیں کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.