آپ 100 لوگوں کیساتھ گرڈ اسٹیشن گئے تو میں 1000 لے کر جا سکتا ہوں،عطا اللہ تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپ 100 لوگ لے کر گرڈ اسٹیشن گئے میں 1000 لوگ لے کر جا سکتا ہوں۔

عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے گرڈ اسٹیشن کا دورہ کرنے پر کہا کہ بجلی اور لائن لاسز کے معاملات کو وفاق اور صوبوں نے مل کر حل کرنا ہے، آپس میں افہام و تفہیم اور تعاون سے معامالت کو آگے بڑھانا ہوگا۔

شاندانہ گلزار نے پیسکو گریڈز سے زبردستی بجلی بحال کروادی

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا بھی ہمارے ملک کا ہی حصہ ہے، عوام کو سہولت دینے کیلیے ہم سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا، بجلی چوری اور لائن لاسز کے معاملات کے حل سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عید پر تفریح گاہ کا رخ کرتے ہیں تو کچھ گرڈ اسٹیشن کا، ہم وہ نہیں جنہوں نے بل جلا کر کہا تھا کہ ادائیگی نہیں کریں گے۔عطا اللہ تارڑ یہ بھی بتایا کہ چین کا اعلی سطح وفد پاکستان پہنچ رہا ہے اور اس دورے میں وفد سی پیک کے حوالے سے بات چیت کرے گا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے، وقت اچھا ہو یا برا پاک چین دوستی لازوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں ملی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چین کے وفد کا آنا پاکستان کیلیے خوش آئند بات ہے، تنقید کرنے والے پاک چین دوستی کے خلاف بولنا بند کریں، ہم ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، تجارتی خسارہ کم ہوا، مہنگائی میں کمی ہوئی اور عوام خوشحال ہو رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.