پنجاب پولیس کے سفارشی ڈی پی اوز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

image

پنجاب پولیس کے سفارشی ڈی پی اوز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی اوز کو اب کارکردگی کی بنیاد پر جانچا جائے گا،ڈی پی اوز کو کارکردگی کی بنیاد پر کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا،ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب پولیس کے تمام اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز کی کیٹگریز بنیں گی۔

آٹے کی سپلائی میں نہ کوئی کمی آئی اور نہ ہونے دی جائے گی،وزیر خوراک پنجاب

ڈی پی اوز کو اے ،بی سی اور ڈی کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا،اے اور بی کیٹگریز میں فائل کرنے والے ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں تعینات رہیں گے۔

سی اور ڈی کیٹگریز میں آنے والے ڈی پی اوز کو عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ نئے ڈی پی اوز کو تعینات کیا جائے گا

،کیٹگریز افسران کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ پر بنیں گی،کارکردگی کی رپورٹس حساس اداروں سے بھی لی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.