کراچی اور پشاور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

image

کراچی اور پشاورکے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ اضلاع سے ٹیسٹ سیمپلنگ 3 اور 4 جون کو ہوئی تھی۔

ملک کے 2 شہروں کے 3 سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ کراچی کیماڑی، پشاورکی سیوریج میں وائرس پایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، پشاور کی سیوریج وائلڈ پولیو وائرس ون سے آلودہ ہے، رواں سال چاروں صوبوں سے 185 سیمپلز پولیو پازیٹو ہوئے ہیں۔

آپ 100 لوگوں کیساتھ گرڈ اسٹیشن گئے تو میں 1000 لے کر جا سکتا ہوں،عطا اللہ تارڑ

رواں سال 45 اضلاع کی سیوریج وائرس سے آلودہ ہو چکی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ سیمپلنگ 3 اور 4 جون کو ہوئی تھی۔پشاور کے علاقے نرے خوڑپلوسی کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے،رواں سال پشاور کے تیرہ سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں اور وائرس کا جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

کیماڑی کے اورنگی نالہ، محمد خان کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں سال کراچی کیماڑی کے گیارہ سیمپلز میں وائرس پایا گیاہے، جہاں وائرس کا جینیاتی تعلق حیدرآباد، ضلع وسطی سے ہے۔

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

رواں سال ملک میں پانچ پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، رواں برس پولیو سے متاثرہ ایک بچہ انتقال کر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.