ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ

image

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ذخائر 14 جون تک 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 13 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 6 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کا روبار میں انتہائی تیزی رہی اور انڈیکس نے 78 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 2094.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 78801.53 پوائنٹس پر بندہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 133 کی قیمتوں میں کمی اور 58 کمپنیوں کے حصص میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.