پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100 انڈیکس 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی،انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 80001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کا روبار میں انتہائی تیزی رہی اور انڈیکس نے 78 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ

کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 2094.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 78801.53 پوائنٹس پر بندہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مجموعی طور پر گزشتہ روز 447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 133 کی قیمتوں میں کمی اور 58 کمپنیوں کے حصص میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 452.63 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.67 ارب روپے تھی۔سلک بینک کے 53586473 حصص، کے الیکٹرک 23109865 حصص اور ایچ بی ایل کے 20943162 حصص کا لین دین ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.