نیپرا کی بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز

image

نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دے دی۔

حکام نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے مطابق مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط متعین بنیادی ٹیرف 5.72 روپے میں شامل ہیں، گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے جبکہ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800 روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

نیپر ا حکام کے مطابق ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز ہے، نیپرا کی یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجزکی تجویز ہے، فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنیکے بعد ہوگا، تمام فکسڈ چارجز بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں، یہ ٹیرف سے الگ نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.