وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

image

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کے سفارشی ڈی پی اوز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مارچ کو پابندی عائد کی تھی ۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں  ڈی آئی خان کی سب ڈویژن کلاچی میں پولیس کیلئے 565 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی گئی۔

آٹے کی سپلائی میں نہ کوئی کمی آئی اور نہ ہونے دی جائے گی،وزیر خوراک پنجاب

پشاورکی طرز پر دیگر ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرنے کی منظوری دی گئی، ٹریفک وارڈن سسٹم کیلئے 1179 پوسٹوں کی تخلیق کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کے پی ہاؤسز اور پشاور میں شاہی مہمان خانہ کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دیدی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.