ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کو شکست، انڈیا نے 47 رنز سے میدان مار لیا

image
ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں انڈیا نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

جمعرات کو بارباڈوس برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ساری ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے۔

182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بیٹرز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور یکے بعد دیگرے وکٹ گنواتے رہے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رحمان اللہ 11، حضرت اللہ ززئی دو، ابراہیم زادران آٹھ، گل بدین 17، نجیب اللہ 19 اور محمد نبی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ راشد خان دو اور نور احمد نے 12 رنز بنائے، یوں افغانستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

انڈیا کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے دو جبکہ جدیجہ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

اس سے قبل انڈیا کی جانب سے  بیٹنگ کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ کپتان روہت شرما آٹھ، ویرات کوہلی 24، رشبھ پنت 20، شیوم دوبے 10 اور ہارک پانڈیا 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جدیجا نے سات اور اکشر پٹیل نے 12 رنز سکور کیے۔

 

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز کا ہدف قائم کیا تھا (فوٹو: گیٹی)

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی اور راشد خان نے تین تین جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو پویلن بھیجا۔

انڈیا اور افغانستان ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہلی دفعہ آمنے سامنے تھیں۔ دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.