افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل

image

افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل مختصر ترین سیمی فائنل بن گیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس میں ایکسٹرا رنز 13 ہیں اگر وہ نکال دیے جائیں تو افغان ٹیم نے جو کھیل کر بنائے وہ صرف 43 رنز ہیں۔

پہلا سیمی فائنل، افغانستان کی بیٹنگ لائن فیل، ساؤتھ افریقہ فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغانستان کی ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔ مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدر لینڈز سرفہرست ہے۔

2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف صرف دس اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی تھی، 60 گیندوں پر پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی تھی۔

2021 ہی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

2014ء میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف صرف 63 گیندوں پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، مختصر ترین اننگز میں نیا اضافہ ا فغانستان کی 71 گیندوں پر مشتمل اننگز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.