وفاقی دارالحکومت کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں دوستانہ پالیسی متعارف

image

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی۔

طلبا پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری اسکول کے بچے یکم اگست سے اسکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔

وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم

نئی پالیسی کے تحت بچوں کو اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلبا کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے۔

یہ فیصلہ والدین اور طلبا دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.