سی پیک پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، اسحٰق ڈار

image

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، سی پیک پر پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاک چین مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسحٰق ڈار، یوسف رضا گیلانی، ایاز صادق، احسن اقبال، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی سمیت پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور سنیٹر علی ظفر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ ہے۔ چینی وزیر کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔

سی پیک کے بعد پاکستان کا روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا نیا ویژن ہے، سی پیک سے سماجی اور پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت میں یہاں موجود ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت پہلا منصوبہ سی پیک کی شکل میں پاکستان سے شروع کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، اس دوران مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ پاک چین عوامی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔

اس موقع پر چینی وزیر لیوجیان چاؤ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بولے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے موقع پیدا ہوں گے لیکن ترقی کے لیے اندرونی استحکام ضروری ہے، سرمایہ کاری کے لیے سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.