آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

image

ایشیائی ملک آرمینیا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آرمینیا نے غزہ میں جاری تنازع کے دوران فلسطین کو تسلیم کرتے ہوئے وہاں جاری تنازع کو شہری آبادی کے خلاف تشدد قرار دے دیا۔

آرمینین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال کے حل کی ضرورت ہے۔ شہریوں پر حملوں اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو مسترد کرتے ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں پابندی ، فلسطینیوں کی بمباری سے تباہ مسجد الرحمہ کے ملبے پر نماز عید کی ادائیگی

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی قانون، مساوات اور خودمختاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔

وزارت نے حماس کی جانب سے سویلین افراد کی قید پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبات کے ساتھ، فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار حسین الشیخ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.