نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 ہلاکتیں، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

image

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2روز میں 52اموات ہوئی ہیں جب کہ 11سے 19جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192بے گھر افراد ہلاک ہوئے۔

جاں بحق حاجی بغیر اجازت حج کررہے تھے، سہولیات موجود نہ تھیں، سعودی سفارتخانہ

بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور یکم مارچ سے 18جون کے درمیان کم از کم 110اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ نئی دہلی میں بدھ کو 50سال سے زیادہ کی گرم ترین رات تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.