صحافی کے سخت سوال پر اظہر محمود کا جواب

image

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ناکامی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آل راؤنڈر شاداب خان کو کھلائے جانے سے متعلق بتایا ہے۔

اظہر محمود سے سوال کیا گیا کہ ناقص کارکردگی کے باوجود شاداب خان ورلڈکپ کے میچ کیوں کھیلتے رہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاداب مکمل پیکج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب کو ڈراپ کرنا مشکل تھا۔

اس کے علاوہ سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ اسامہ میر کو کہہ دیا تھا ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب کو تجربے کی بنیاد پر لیا گیا۔

وہاب نے کہا کہ اسامہ میر کا چیئرمین محسن نقوی سے براہ راست رابطہ افسوسناک تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.