آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی وزیر کی ملاقات،سی پیک کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈپارٹمنٹ لیوجیان چاو نے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ نہ آئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ چینی وزیر نے علاقائی امن واستحکام کو برقراررکھنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور  سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.