تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد

image

مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔

تاجکستان میں بھی خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پارلیمنٹ نے بل بھی منظور کرلیا ہے، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کو ملک کا روایتی لباس پہننے اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کا پابند بناتے ہوئے اسلامی لباس پہننے کی ممانعت کی گئی ہے، تاجکستان میں عموماً خواتین حجاب یا نقاب نہیں کرتیں بلکہ سر کے پچھلے حصے پر رومال باندھتی ہیں اور نقاب میں آنکھوں کے سوا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے۔

شدید گرمی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ

تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمان ہے، حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیز اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاجکستان میں ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 39500 سومونیس (3500 ڈالر) کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی کرنے پر 54000 سے 57600 سومونیس (4800 ڈالر) تک جرمانہ کیا جا سکتاہے۔ یاد رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.