جولین اسانج کو صحت یاب ہونے کے لیے پرائیویسی اور وقت کی ضرورت ہے: اہلیہ

image

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی اہلیہ سٹیلا نے کہا ہے ان کے شوہر کو پانچ سال سے زائد عرصے تک لندن کی ایک جیل میں رہنے کے بعد صحت یاب ہونے کے لیے پرائیویسی اور وقت کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسانج آسٹریلوی دارالحکومت میں اپنی آمد کے فوراً بعد ایک نیوز کانفرنس کرنا چاہتے تھے، تاہم ان کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ کو سمجھنا ہوگا، انہیں وقت کی ضرورت ہے، انہیں صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔‘

’میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ براہ کرم ہمیں وقت دیں، ہمیں پرائیویسی دیں تاکہ کہ وہ اپنے وقت کے حساب سے آپ کے ساتھ بات کر سکیں۔‘

جولین اسانج امریکی بحرالکاہل کے علاقے شمالی ماریانا جزائر کی عدالت سے رہا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ایک پرائیویٹ جیٹ میں کینبرا پہنچے۔

انہوں نے امریکی دفاعی راز افشا کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انہیں پانچ سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

معاہدے نے انہیں آزادانہ رہنے اور آسٹریلیا واپس جانے کی اجازت دی۔

سٹیلا اسانج نے کہا کہ ’وہ پانچ سال سے زائد عرصے تک ہائی سکیورٹی والی جیل میں رہنے اور 72 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد ابھی آسٹریلیا پہنچے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جولین کو صحت یاب ہونا ہے، یہی ترجیح ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ جولین ہمیشہ انسانی حقوق کا دفاع کرے گا، ہمیشہ متاثرین کا دفاع کرے گا۔‘

اسانج کے وکیل جین رابنسن نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم انتھونی البانیز سے اس وقت بات کی تھی جب اسانج کا طیارہ لینڈ کیا تھا اور وزیر اعظم کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسانج کی جان بچائی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.